ملتان : ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام "فادر ڈے” کا آن لائن انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام فادر ڈے کے حوالے سے آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
آن لائن سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی، جبکہ موٹیویشنل سپیکر ایجو کیشن یونیورسٹی لاہور ،عمار حیدر گرو تھے۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ والدین ہم پر اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں۔ااگر والدین کی دعائیں ساتھ ہوں تو بندہ مشکل سے مشکل کام بھی آسانی سے کر جاتا ہے کیونکہ اس میں رب کی رضا شامل ہو جاتی ہے۔
عمار حیدر گرو نے کہاکہ آج کل اس جدید دور میں ہم جدید ٹیکنالوجی جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کے آنے کی وجہ سے اپنے حقیقی خوشیاں یا رشتے کھو بیٹھے ہیں۔جس طرح موبائل فون اور انٹرنیٹ کے عام ہونے سے دماغی کمزوری اور کھیلوں سے دور ہو گئے ہیں اسی طرح کسی موڑ پر ہم نے اپنے حقیقی رشتوں سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ والدین کی عزت کرنا ہم پر فرض ہے جہاں پر والدہ کا رتبہ بہت بڑا ہے وہیں پر والد کا مقام بھی بہت بڑا ہے جبکہ اللہ رب العزت خود فرماتے ہیں کہ باپ کی خوشی میں میری خوشی ہے اور باپ کی ناراضگی میں میری ناراضگی ہے۔
اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید، ریاض احمد ہراج سمیت فیکلٹی، ایڈمنسٹریٹو اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے آن لائن سیمینار میں شمولیت کی۔


















