Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان: بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع

کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے ملتان آنیوالی پروازوں کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیاہے۔

شارجہ سے آنیوالی پہلی پرواز 168مسافروں کو لیکر صبح 8 بجے جبکہ دوسری فلائٹ 88 پسنجرز کو لیکر دوپہر12بجکر 20 منٹ پر ملتان ائر پورٹ پہنچی تو تمام مسافروں کے ریپڈ انٹی جن لئے گئے۔تمام مسافروں کے ٹییسٹ رزلٹ نیگیٹو آئے۔ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو آنے پر تمام مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے ائر پورٹ پر کورونا اور انفارمیشن ڈیسک قائم کئے گئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمان اپنی ٹیموں کے ہمراہ ائر پورٹ پر موجود رہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ انٹی جن ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر مسافروں کو ان کے ذاتی اخراجات پر ہوٹل میں کورنٹائن کردیا جائے گا۔ ہوٹل کے اخراجات برداشت نہ کرنیوالے مسافر سرکاری کورنٹائن سنٹر میں قرنطینہ ہونگے جوکہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر میں قائم کیا گیا ہے۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے کورنٹائن سنٹر کی مکمل صفائی ستھرائی بھی کردی گئی ہے۔صفائی کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز شفٹوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button