Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : جشن ولادت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کا آغاز

ملتان ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے بھرپور طریقے سے جشن ولادت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
کمشنرملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ رحمت العالمین بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
اںہوں نے کہا کہ نبی پاک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی عشرہ رحمت العالمین کے دیدنی انتظامات کئے گئے ہیں۔وہاڑی چوک تا انڈر پاس، کمہارانوالہ فلائ اوور تا خانیوال روڈ پر شان مصطفیٰ بارے بیان کے بودڈز، پینا فلکس لگا دیے گئے ہیں۔
گلگشت ایونیو برقی سکرینوں پر نبی پاک کی شان خوبصورت انداز سے بیان کی جارہی ہے۔پناہگاہ میں روزانہ سیرت النبی محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں افراد شرکت کر رہے ہیں۔
مسافر بسوں میں نعت، قصیدہ بردہ شریف، نبی کی شان بیان کی جارہی ہے جبکہ جنرل بس سٹینڈ پر مدح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے پرنور ماحول بن گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button