Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان : ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کے مختلف تھانوں کے دورے

ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نے ریجن کے مختلف تھانوں تھانہ ٹھٹہ صادق آباد ضلع خانیوال، تھانہ سٹی اور صدر دنیا پور ضلع لودھراں کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ کمیونٹی پولیسنگ کو خصوصی طور پر فروغ دیں، اور شہریوں کے تعاون سے جرائم پر قابو پائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی قریب ہونے کی وجہ سے مویشی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں اور شاہرات کو محفوظ رکھنے کے لیے گشت کو بڑھائیں اور
مویشی منڈیوں میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنائیں ۔
آر پی او نے تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، اورجدید پولیس سسٹم کے تحت تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت دی ، انہوں نے تھانوں میں صفائی کا خیال رکھنے اور ضروری مرمت کرانے کی بھی ہدایت کی۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ حوالاتوں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں، انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، تھانوں میں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button