Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے روائیتی بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے روائیتی بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے شجاع آباد روڈ پر ناگ شاہ چوک سے لابر اڈے تک اینٹوں کے9 بھٹوں کو سیل کردیا ہے اور بھٹہ مالکان پر 1لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے تمام روائیتی بھٹوں کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

ضلع ملتان میں کل 492 اینٹوں کے بھٹے ہیں جن میں سے13 بند پڑے ہیں جبکہ 356 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے لیکن اس کے باوجود بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل نہیں کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فضا کو آلودہ کرنے والے بھٹوں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔بھٹہ مالکان کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل ہونے کے لئے7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔زگ زیگ سسٹم نہ اپنانے والے اینٹوں کے بھٹوں کو کسی صورت نہیں چلنے دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button