Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطان کے جیتنے پر مبارکباد کاسلسلہ جاری

ملتان سلطان کی جیت پر شہر بھر سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پی ایس ایل فائنل میں ملتان سلطان کی فتح پر شہر اولیاء کے باسیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ملتان سلطان کی فتح پر پورے جنوبی پنجاب کو فخر ہے۔ ملتان سلطان کی جیت سے وسیب میں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور کرکٹ کے میدان آباد ہونے سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا،علی شہزاد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے خطے نے نامور کرکٹرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیائے کرکٹ میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔
آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کے دوسرے حصے میں دبئی میں جاکر کم بیک کیا اور پانچویں نمبر کی ٹیم سے اٹھ کر وہ چیمپیئن بنے وہ ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور یہ اس چیز کا غماز ہے کہ انسان کو زندگی میں ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور اپنی بھرپور محنت اور کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
محمد جمیل کامران سابق فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر وسابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطان کی شاندار کامیابی نے ملتان کی عوام کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں. ملتان میں آج کل موسم شدید گرم ہے لیکن ملتان سلطان کی جیت نے موسم بدل دیا ملتان کے ہونہار سپوت صہیب مقصود کی شاندار بلے بازی قابل تحسین ہے. امید ہے کہ وہ اس تسلسل کو قائم رکھنے ہوئے پاکستان کی طرف سے بھی بہترین بلے بازی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button