Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ،الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بدھ سے جنوبی پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب بھر ممکنہ طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، اور جنوبی پنجاب کی تمام انتظامیہ کو بارشوں کے حوالے سے پیشگی انتظامات کا حکم دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ کی شام سے شروع ہوکر جمعہ کی شام تک جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان سمیت بھکر ، لیہ ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button