Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : ماسک نہ پہننےوالوں کو 20 ہزار جرمانہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔
ماسک نہ پہننے پر 41 شہریوں کو 20ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر20 کاروباری مراکز سیل کئے گئے اور ان کے مالکان پر1لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی طرح کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرائیوٹ دفاتر کو 35ہزار روپے اور انڈور ڈائننگ پر3 ہوٹل مالکان پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔


















