Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : ماسک نہ پہننے پر54 شہریوں کو27 ہزار روپے جرمانہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کاروائی کا ڈیٹا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ماسک نہ پہننے پر54 شہریوں کو27 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ملتان شہر میں5 اور شجاع آباد میں8 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو61 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا
جبکہ انڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ مالکان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹرانسپورٹ سروس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات بھی جاری کردئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ، پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔


















