Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

ملتان مینگوفیسٹول کی تاریخوں کو اعلان کردیا گیا

5واں مینگو فیسٹول ملتان 8 جولائی سے شرو ع ہوگا، جو 10جولائی تک جاری رہے گا ۔
اس سلسلے میں ایک اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔
میٹنگ میں مینگو فیسٹیول کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کو آخری شکل دی گئی اور ضروری اقدامات تجویز کیں۔
میٹنگ میں وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کرنل ریٹائرڈ انوار تارڑ، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان کے فیکلٹی ممبرز اور مینگو گرورز ایسوسی ایشن کے نمائندے رانا آصف حیات ٹیپو نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ۔ 5 ویں مینگو فیسٹول پاکستان میں مینگو فیسٹیول کی تاریخ میں سب سے بڑا اور یادگار مینگو فیسٹیول ہوگا۔ جس میں چاروں صوبوں سے مینگو گرورز شرکت کریں گے اور اپنے خطے کے آم کی نمائش کریں گے۔
مینگو فیسٹیول کے تینوں دن بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میٹرو اسٹیشن سے ڈی ایچ اے تک پبلک کی آسانی کیلئے بسیں چلائے گی۔ مینگو فیسٹیول میں بچوں کیلئے آم کھانے کے مختلف مقابلے بھی ہونگے۔ مینگو فیسٹیول میں 40 آم کے سٹالز لگائے جائینگے۔
اس کے علاوہ مینگو سیمینار، بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور، آم سے بنی اشیاء کو منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا۔مینگو ایکسپورٹرز اور مینگو انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لئے بہترین موقع ہوگا ،کہ وہ مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کریں اور اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے لیے بیرون ملک ایکسپورٹ کے نئے مواقع تلاش کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button