Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میوزیم کےلئے 80 ملین کے فنڈز جاری

حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کی تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے میوزیم کا منصوبہ عملی اقدامات کی جانب گامزن ہے ، اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود کے تجویز کردہ میوزیم منصوبے کیلئے 80 ملین کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بھی میوزیم کیلئے قلعہ کہنہ سے ملحقہ 10 کنال اراضی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ڈویژنل انتظامیہ کے مراسلہ پر اراضی میوزیم کیلئے مختص کی ہے۔
کمشنر نے کہا کہ میوزیم کے قیام سے اس خطے کی صدیوں پرانی تہذیب دنیا بھر میں اجاگر ہوگی، کیونکہ شہر اولیاء شاندار تاریخ وتہذیب کا وارث اور اپنے پورے تقدس کے ساتھ زندہ ہے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں تاریخ و ثقافت کو محفوظ رکھتی ہیں۔شہری بھی تاریخی اور نادر اشیاءمیوزیم میں رکھوا سکتے ہیں۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ نادر اشیاءکے وارث شہریوں کی خاندانی تاریخ بھی لکھی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button