ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابن سینا ہسپتال میں دوسری انٹر نیشنل بیریا ٹرک سرجری کانفرنس کا انعقاد

ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابن سینا ہسپتال میں دوسری انٹر نیشنل بیریا ٹرک سرجری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے افتتاح ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج / ابن سینا ہسپتال اور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر اور عمران رسول وائس چیئرمین ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج / ابن سینا ہسپتال نے کیا ۔
افتتاح کے بعد کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر مظفر علی نے خطبہ استقبالیہ پڑھا اور شرکاء کو کانفرنس سے متعلقہ مختلف امور کے بارے آگاہ کیا ۔
اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی طبی ماہرین اور میڈیکل کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی کانفرنس صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی اور اس میں ملکی اور غیر ملکی طبی ماہرین نے موٹاپے سے متعلقہ مختلف موضعات پر مقالہ جات پڑھے اور بیریا ٹرک سرجری طریقہ علاج کے بارے میں کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ بیریا ٹرک سرجری موٹاپے کی جدید ترین طریقہ علاج ہے جس میں Laparoscopic Surgery کے ذریعہ معدہ اور آنت کا آپریشن کیا جاتا ہے اس آپریشن کے بعد موٹاپا کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد موٹاپے کا شکار شخص اپنی عمر کے تناسب کے حساب سے اپنا وزن کنٹرول کرلیتا ہے ایسے موٹے افراد جو شوگر ، بلڈ پریشر یا خون میں زیادہ چربی کا شاکر ہوں ان امراض سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں۔
پاکستان میں لائف سٹال کی تبدیلی فاسٹ فوڈ کا استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی موٹاپے کے بڑے اسباب ہیں ۔
پاکستان میں موٹاپے کی شرح دوسروں ملکوں سے کہیں زیادہ ہے اور ہر تیسرا شخص اس مرض کا شکار نظر آتا ہے معاشرے میں موٹاپے کے وجہ سے شوگر ، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں ، سانس کی تکلیف اور جوڑوں کی تکلیف دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔
اب سینا ہسپتال اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے اس کانفرنس کا انعقاد جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے یقینا بہت بڑی طبی خدمت ہے جس کا سہرا ادارے کے جد امجد و بانی پروفیسر ڈاکر شبیر احمد ناصر چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابن سینا ہسپتال اور کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی رول ادا کرنے والی شخصیت ادارے کے روح رواں عمران رسول وائس چیئرمین ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابن سینا ہسپتال اور چیئرمین ابن سینا ہسپتال چوہدری امتیاز رسول کو جاتا ہے۔
کانفرنس میں شرکت کے والے قابل ذکر ماہرین میں ڈاکٹر مجاہد عباس ، ڈاکٹر عاطف آنام شامی ، ڈاکٹر عمران عباس جیسے بڑے نام شامل تھے ۔
اس کانفرنس کے انعقاد اور انتظامات میں پروفیسر ڈاکٹر منظر علی کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ آف سرجری ابن سینال ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کلیدی کردار ادا کیا ۔
کانفرنس کے اختتام پر مسٹر عمران رسول وائس چیئرمین ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج /ابن سینا ہسپتال نے اپنے دست مبارک سے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔



















