Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں اسکوائش کورٹ کی تعمیر کی جگہ فائنل

ڈویژنل انتظامیہ نے اسکوائش کے فروغ بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ملتان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور اسکوائش کورٹ کی تعمیر کی جگہ فائنل کردی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس میں 2 اسکوائش کورٹ بنائے جائیں اور ڈویژنل سپورٹس افسر فیزیبلٹی رپورٹ کمشنر آفس جمع کروائے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وطن عزیز نے نصف صدی سے زائد عالمی اسکواش پر اپنی حکم رانی قائم رکھی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر سکوائش کی تاریخ نامکمل ہے۔کھیلوں کی دنیا کا پہلا اعزاز اسکواش نے پاکستان کو دلوایا مگر بد قسمتی سے حالیہ برسوں میں اسکوائش پاکستان میں زوال پذیر ہے۔اس کھیل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرکے آگے بڑھنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے سکوائش کورٹ بنائے جارہے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسکوائش کورٹ بنانے کا بھی ٹاسک دیدیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کو مناسب پلیٹ فارم اور سہولیات فراہم کر کے سکوائش کی دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کمشنر نے ضلعی سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر مسجد اور فٹبال گراؤنڈ پویلین کا بھی جائزہ لیا۔
ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم انجم، ضلعی سپورٹس افسر عدنان نعیم نے ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button