Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں نئی 73 سکیمیں بنانے کی منظوری دے دی گئی

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ہائی وے، سیوریج سڑکوں کی تعمیر اور دیگر 73 نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں2021-22 میں ڈویزن کی 144 نئی سکیمیں شامل ہیں۔ 31 جولائی سے پہلے سکیموں کی منظوری کرکے حکومت پنجاب کو بھجوانا لازم ہے۔ ابتک 86 نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے محکموں کو سکیموں کی منظوری کے فوری بعد اشتہار دینے اور ٹینڈر عمل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کے بروقت آغاز سے عوام کا ٹیکس اور پیسہ دونوں بچتے ہیں۔ محکموں اپنی نئی سکیموں کا پی سی ون جمع کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔
کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ اپنے فورم پر تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد فوری منظور کریں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ترقیاتی محکموں کے افسران، ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button