Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں کورونا کی ویکسی نیشن کےلئے موبائل سروس شروع کردی گئی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور ملتان سمیت صوبہ کے13 اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت ملتان کو بھی کورونا ویکسی نیشن کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹ فراہم کردیا گیا ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ، جسے کاروان صحت کا نام دیا گیا ہے،روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں پارک کیا جائے گا اور شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی۔

موبائل ہیلتھ یونٹ کا شیڈول ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی منظوری سے تیاری کیا جائے گا۔موبائل ہیلتھ یونٹ نے بدھ کے روز ائر پورٹ روڈ پر واقع ٹینک چوک جمیل آباد میں کورونا ویکسی نیشن کی سروس فراہم کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button