Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی:13204ٹن ریکارڈ آلائشیں تلف کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام میں 13204ٹن ریکارڈ آلائشیں تلف کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اور عید پر صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول قائم کرکے شہر اولیاء کے باسیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
کمپنی نے عید کے پہلے روز4629 ٹن، دوسرے روز 5328 ٹن اور تیسرے روز 3247ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
کمپنی کی ہیلپ لائن 1139پر716شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 697 کا ازالہ کیا، جبکہ 19 شکایات کے حل کیا جارہا ہے۔
شکایات کے ازالے کی شرح 97.3 فیصد رہیں۔ عید آپریشن میں کرائے کی264 اور کمپنی ملکیت135 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
صفائی آپریشن کامیاب بنانے کے لئے شہر کو چار زون اور 14سیکٹر میں تقسیم کیا گیا اور 6 عارضی سیکنڈری کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے تھے۔کامیاب صفائی آپریشن بھرپور مانیٹرنگ کا نتیجہ تھا۔کمپنی کے 2370 ورکرز نے انتہائی جانفشانی کے ساتھ رات گئے تک کام کرکے مثالی صفائی کا کارنامہ سرانجام دیا۔
آپریشنل ونگ کے منیجر آپریشنز داود مکی، ڈپٹی منیجرز آپریشنز انوارا لحق،عثمان خورشید، حبیب اللہ ظفر اور بلال بھٹہ کے علاوہ کمپنی کے25 افسران نے صفائی آپریشن کی بھرپور مانیٹرنگ کی ، اور ورکشاپ، فنانس، ہیومن ریسورس و ایڈمن آئی، ٹی اور پروکیورمنٹ شعبہ کے منیجرز،ڈپٹی منیجرز اور کمپنی سیکرٹری عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں موجود رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button