Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : ویمن یونیورسٹی آج تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کرے گی
شعبہ فزکس دی ویمن یونیورسٹی ملتان اور انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اج 12جولائی سے شروع ہوگی، جس کا عنوان "انٹر پرینورشپ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس”ہے، کانفرنس کا وینو جناح آڈیٹوریم کچہری کیمپس ہوگا۔
پہلے روز مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ہوں گے، جبکہ مہمان اعزاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی ۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں بیرون ممالک سے سینئر فیکلٹی ممبر زوم کے ذریعے شرکت کریں گے، مجموعی پر 28شرکا اپنے ریسرچ پیپرز پیش کریں گے ،بہترین ریسرچ مقالہ پر انعام دیا جائے گا ، کانفرنس 9 بجے شروع ہوگی، روانہ تین سیشن ہوں گے۔



















