ملتان : کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی،8گرفتار، 16 کاروباری سنٹر سیل
ضلعی انتظامیہ کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز 8افراد موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شیرشاہ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ باربی کیو ٹونائٹ پر چھاپہ مارا اور ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت عملے کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔
حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ریسٹورنٹ میں ڈنر پارٹی جاری تھی ، جس میں 70سے زائد افراد شریک تھے۔
کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیر محمود اور سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن کی قیادت میں کی گئی۔
ملتان شہر میں جم سمیت16 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 10 بسوں کو تحویل میں لیا گیا اور ٹرانسپورٹ مالکان پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1لاکھ 96ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔


















