Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : کورونا کو کنٹرول کرنے کا بڑا منصوبہ،5نئے ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

ملتان شہر میں 5 نئے کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سپورٹس جمنازیم،ورکر ویلفئیر سکول لودھی کالونی کی بلڈنگ،ہوم اکنامکس کالج مدنی چوک،گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم اور کامرس کالج قاسم پور کالونی کی عمارت میں نئے ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گزشتہ روز مجوزہ ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن رومز اور آبزرویشن رومز قائم کرنے کے لئے مختلف کمروں کا جائزہ لیا ۔شہریوں کی سہولت کے لئے پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے،پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی صورتحال نے ہمیں الرٹ کر دیا ہے۔کورونا وائرس کی چٙین کو توڑنے کی کوشش کی جارہی تاکہ مریضوں کی شرح میں کمی لائی جا سکے اسی لئے حکومت سمارٹ لاک ڈاون اور کورونا ویکسی نیشن دونوں محاذوں پر متحرک ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی نئےویکسی نیشن سنٹرز جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا 80 ہزار شہری ویکسی نیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور اب تک 21ہزار763 شہریوں کو پہلی جبکہ 7ہزار 106 شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈووز دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10ہزار611 ہیلتھ ورکرز کو پہلی جبکہ 7044ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز فراہم کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button