Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کی شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی سجاوٹ کا اغاز

پی ایچ اے ملتان نے شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی سجاوٹ کا اغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں نشتر چوک اورائیر پورٹ روڈ پر پھولوں کی سجاوٹ کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عبدالطیف خان ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ گرین بیلٹس اور چوکوں پر پھولوں کی سجاوٹ موسم بہار میں بھرپور انداز میں کی تھی ۔گرین بیلٹس پر پھولوں کی پنیریاں لگائی گئی تھیں۔گیندے اور موسمی پھولوں کی مزید شجر کاری کریں گے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ مالیوں کی مزید ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔پودوں اور پھولوں کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہر میں شجر کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button