Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے 13 سینئر اساتذہ کو گریڈ 20 ملے گا

محکمہ سکولز نے برسوں سے گریڈ 19میں کام کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کافیصلہ کیا ہے جس میں ملتان ڈویژن کے 13اساتذہ شامل ہیں۔
ترقی پانے والے استاتذہ میں سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان، محمد اکرم شاہد ٹاٹے پور، مشرف نواز ایاز آبادمڑل ، احمد فاروق خالد قائد اکیڈمی ملتان، احمد نذیر قاد ر پور لاڑ، بشیر احمد پرنسپل قادر پور راں ،تنویر الرحمان شاہ پرنسپل جناح ہائی سکول ، مبشر رحیم خان قائد اکیڈمی رنگیل پور، محمد فہیم پرنسپل عطافیض عام سکول ، جبکہ لودھراں سے حامد سعید پرنسپل ہائی سکول کہروڑ پکام وہاڑی سے سی ای او ایجوکیشن شعیب عمران ، خانیوال سے پرنسپل ہائی سکول تلمبہ محمد شفیع اور کورینس کرسٹیوفر دت شامل ہیں۔

















