Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے 31ہزار961 طلباء ب فارم جمع نہ کرسکے

ملتان کے 31ہزار 961 طلباء کا ب فارم جمع نہ ہوسکا، محکمہ سکولز ملتان نے ب فارم کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔
جس کے مطابق ملتان کے سکولوں میں پڑھنے والے 31ہزار 961طلبا نے ب فارم جمع نہیں کرایا، سکینڈری ایجوکیشن میں ملتان سٹی کے 5802، ملتان صدر کے 5174، جلالپور پیروالا کے2748،شجاع آباد کے ایک ہزار 818، ایجوکیشن ایلمنٹری ویمن میں ملتان صدر کے 5299، شجاع آباد 1992 جلا لپورپیروالا کے 1510اور ملتان سٹی کی 1143طالبات شامل ہیں ، ایلیمنٹر ی مردانہ میں ملتان صدر کے 2260، جلالپورپیروالا کے 1971ملتان سٹی کے 1263اور شجاع آباد کے 981طلبہ شامل ہیں ۔


















