Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان کے 9 ڈی ایس پیز کی ترقی ، بیج لگ گئے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ مظلوم رب کریم کی ذات کے بعد پولیس کی جانب انصاف کے حصول کیلئے رجوع کرتا ہے اس بھاری ذمہ داری کی جانفشانی سے ادائیگی دین و دنیا میں سرخرو کرسکتی ہے۔

پولیس افسران ظالم کو کہڑے میں لانے کیلئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں اور میرٹ کو ترجیح دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں ترقی پانے والے 9 ڈی ایس یپز کو پرموشن بیج لگاتے ہوئے کیا۔

اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹیگیشن حسن افضل بھی انکے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے ڈی ایس یپز سے خطاب کرتے ہوئے کہ ترقی پانے والے افسران بھرپور محکمانہ تجربہ رکھتے ہیں ، اب فیلڈ میں وردی کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کریں اور تھانے کی سطح پر عام آدمی کو ریلیف دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button