Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ کرلیا گیا
ہے۔
ریلوےے ہیڈ کوارٹر نے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
پہلے مرحلے میں 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 4 کلو واٹ سے 50 کلو واٹ تک کا سولر سسٹم لگایا جائے گا۔
منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی، منصوبہ تکمیل کے 3 سال کے اندر اپنے اخراجات بھی پورے کر لے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button