Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے را اور اسرائیل ہے :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ این سی او سی کی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، علمائے کرام سے بھی گزارش ہے، این سی او سی رولز کا احترام کریں، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا، اسلام آباد کے لیے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی آئندہ 6 ماہ میں خطے کے حالات کیا ہونے والے ہیں، انڈیا، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف، اس ملک کے امن و امان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ملک میں جو بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ان کی چینی سفیر سے اس ہفتے میں دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں، سی پیک پر کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، نیز پاکستان کی قوم سی پیک اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ، داسو واقعے کی تحقیقات مکمل ہو چکیں، اعلان وزیر خارجہ کریں گے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سی پیک کے لیے پوری قوم یک زبان ہے۔
وزیر داخلہ نے نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا، ان کے پاس دو ہی آپشن ہیں، وہ یا اپیل کریں یا سیاسی پناہ لیں، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی تھی، اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں، لیڈر تو وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button