Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موٹر وے پر کمزور ٹائرز اور بیک لائٹس کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کے وژن کیمطابق ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی کے حکم پرسیکٹر کمانڈر M-4 فیصل اکرم نے کہاہےکہ تمام موٹرویز پر ایسی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قومی شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اور قومی شاہراہوں کومسافروں کیلئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی تمام گاڑیاں جن کے ٹائر کمزور ہیں اور رات کے وقت جن گاڑیوں کی بیک لائٹس ٹھیک کام نہیں کرتی ہیں ایسی گاڑیاں قومی شاہراہوں پر حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ ان کی وجہ سے معصوم شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس وجہ سے اس طرح کی تمام گاڑیوں کو مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی شاہراہوں سے اتار دیا جائے گا۔
لائن آفیسر انسپیکٹر گلزار احمد کا کہنا تھا کہ تمام قومی شراہراؤں پر سفر کرنے والے مسافر ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر نا صرف حادثات سے بچ سکتے ہیں بلکہ مملکت خداداد کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button