Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت نہیں بچاسکتے : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن لگاتے ہیں تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، کیا لاک ڈاؤن سے ہم اپنی معیشت کو بچالیں گے؟؟
عوام کے ساتھ کے لائیو سیشن میں وزیراعظم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر آئی ہے، بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ بھارت میں تباہی دیکھی ، ان کی حکومت نے بغیر سوچے لاک ڈاؤن کیا، بھارتی حکومت نے اوپر کی کلاس کا سوچا اور لاک ڈاؤن لگادیا،محنت کش لوگوں کا نہیں سوچا،صرف ایلیٹ کی جانب دیکھا۔
سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ لاک ڈاؤن کردیں، مانتا ہوں کہ لاک ڈاؤن بالکل ٹھیک فیصلہ ہے اس کا پھیلاؤ کم ہوجائےگا، مگر لاک ڈاؤن لگاتے ہیں تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، دیہاڑی دار طبقہ ، ٹیکسی والے چھوٹے مزدور کیسے گزاراکرینگے؟ بچے گھر میں بھوکیں ہونگے تو کیسے کہیں گے کہ باہر نہ جائیں، جب تک اس کا جواب آپ کے پاس نہیں تو کبھی لاک ڈاؤن نہ لگائیں، سندھ حکومت لاک ڈاؤن لگاتی ہے تو ذہن میں رکھیں لوگوں کو بھوکا کردینگے۔
ہم نے مشکل فیصلے وقت پر کئے،لوگوں کو بچایا، معیشت کو بچایا اس وقت بھی ہم نے کرونا کا پھیلاؤ روکنا اور معیشت کو ساتھ لیکر چلنا ہے، ہماری معیشت مشکل وقت سے نکلی اور اللہ کےکرم سےاوپر جارہی ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن لگٹاکر معیشت کو تباہ نہیں کرنا ،حکمت عملی کے تحت ہمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔
اب تک ملک بھر میں تین کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ ویکسینیشن میں کوئی کمی نہ آئے، اسکولوں سے متعلق میرا نظریہ یہ ہے کہ جب تک اسکولز کے اساتذہ عملے کو ویکسین نہ لگے تو نہیں کھولنےچاہئیں۔
ہم نے مشکل فیصلے کرکے لوگوں کو کورونا سے بھی بچایا، ورلڈاکنامک فورم کے مطابق پاکستان تیسرا ملک ہے جس نے بہتر طریقےسے کورونا کا سامنا کیا، وبا پر قابو پانے کے لئے این سی اوسی کےذریعے سائیٹیفک فیصلے کئےگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button