مہنگائی کنٹرول : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میدان میں نکل پڑے

ملتان : کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خود فیلڈ میں نکل پڑے۔
گزشتہ روز کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم اور رسد پر تفصیلی بریفننگ بھی دیکمشنر نے اس موقع پر ڈپٹی سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں مہنگائی روکنے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہول سیل پوائنٹس اور کسان پلیٹ فارم پر کنٹرول ریٹس پر اشیاء خوردونوش میسر ہیں۔
کمشنر ملتان نے بتایا کہ منڈی سے مارکیٹ تک ارزاں نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نیلامی کا عمل شفاف بناکر کسانوں کو انکی محنت کا ثمر دینگے۔پولٹری،آٹا اور چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو ٹارگٹ دے دیا۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔


















