Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی،77پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 77 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔جبکہ 16 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ اور 21 کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
کمشنر ملتان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گراںفروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محکمانہ کارروائی سے بچنے کیلئے کارکردگی بہتر بنائیں۔
حکومت پنجاب کی گراںفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں۔ کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے فیڈ بیک میکنزم فعال کردیا گیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں اور عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں ماہ جولائی میں63 مقدمات درج،90 گرانفروش گرفتار کئے گئے، جبکہ 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔
اگست کے پہلے 3 روز میں 46مقدمات درج،44 گران فروش گرفتار کئے گئے، اور گرانفروشوں کو17 لاکھ 75ہزار2سو روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمن، اے سی ریونیو خالد مسعود ستی، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button