مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سبزی منڈی پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے علی الصبح اچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے آکشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا،اشیاء کی طلب اور رسد اور ریٹ لسٹ کی تیاری بارے دریافت کیا اور سبزی منڈی کی سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بارے بھی معلومات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پھلوں اور سبزیوں کے ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے تمام کولڈ سٹور چیک کرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ کسی شخص کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مارکیٹ کمیٹی کا عملہ سبزی اور پھلوں کی بولی کے نظام کی بھرپور مانیٹرنگ کرے اور منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو بڑھاوا دینے کے فیک بولی کی بالکل اجازت نہ دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کی ضلعی انتظامیہ کے افسران کو آکشن کے نظام کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے جس پر افسران کی ہفتہ وار ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ۔علی شہزاد نے 25فیصد سبسڈی دینے کے لئے خربوزہ اور بیگن کو فئیر پرائس شاپ کے13 آئٹم میں شامل کرنیکی ہدایت ہے۔
سی پی او منیر مسعود مارتھ نے اس موقع پر پولیس حکام منڈی کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور سبزی اور فروٹ منڈی میں آنیوالی ہیوی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے اطراف میں گشت کا نظام موثر بنایا جائے،سبزی منڈی آنیوالے ہر تاجر،دکاندار اور شہری کی سیکیورٹی پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے واضح کہا کیا کہ سیکیورٹی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر اورسی پی او کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم نے پھلوں اور سبزیوں کی طلب اور رسد بارے بریفنگ دی۔


















