Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میاں محمد جاوید قریشی کے لئے نشان فٹ بال ایوارڈ

فٹ بال کے فروغ کیلئے بیمثال خدمات انجام دینے پر ملتان کے نامور سپورٹس آرگنائزر میاں محمد جاوید قریشی کو نشان فٹ بال ایوارڈ دیا گیا۔
میاں محمد جاوید قریشی کو یہ خصوصی ایوارڈ عید ملن پارٹی کے دوران وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر ۔ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے انٹر نیشنل فٹ بالر رانا باقر علی اور سیکرٹری پی ایف ایف رانا نوید اکرم نے دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی کی فٹ بال کے فروغ کیلئے خدمات کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔ایبٹ آباد میں منعقدہ حالیہ قومی انڈر23 فٹ بال کپ کے دوران میاں محمد جاوید قریشی کی خدمات کو ملک بھر سے آئے ہوئے آفیشلز نے کیا تھا جس پر انہیں نشان فٹ بال ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی ملتان میں فٹ بال کے فروغ کی ایسی پہچان بن چکے ہیں کہ ملک کے کسی حصہ میں ملتان اور فٹ بال کا نام لیا جائے تو سب میاں محمد جاوید قریشی کی اس کھیل کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف بھی ضرور کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا کہ میاں جاوید قریشی کی فٹ بال کے فروغ کیلئے خدمات واقعی بیمثال ہیں، اور وہ نشان فٹ بال ایوارڈ کے حقدار تھے۔
سیکرٹری پی ایف ایف رانا نوید اکرم نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی کو نشان فٹ بال ایوارڈ ملنا نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب بھر کے سپورٹس آرگنائزرز کی بھی حوصلہ افزائی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button