میٹرک کے امتحانات میں تعینات سپروائزوں کی تصدیق کےلئے سپیشل برانچ سے مدد لینے کافیصلہ، 9 امتحانی سنٹر حساس قرار

ملتان ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان2021 میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی میں سپیشل برانچ سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔
میٹرک کے سالانہ امتحان 25 مئی شروع ہوں گے اس حوالے سے بورڈ کے چیئرمین پروفیسر میاں نواز اور کنٹرولر امتحانات حافظ اسماعیل تگہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ حکومت کی طرف سے نئے شیڈول کے بعد میٹرک کے امتحانات کےلئے انتطامات کو مزید بہتر بنانے کا وقت مل گیا ہے ملتان میں میڑک کا امتحان جو 25مئی سے شروع ہونا ہے میں ایک لاکھ 33ہزار607طلبا وطالبات نے شرکت کرنی ہے جن کےلئے 361سنٹر بنائے گئے جن میں 44لودھراں، 90خانیوال، 84وہاڑی اور 143ملتان میں بنائے گئے ہیں سپروائزی سٹاف کی تعیناتی کا 85فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
سینئر سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کا عمل چل رہا ہے ، ہیڈ ایگزامینر کی تعینات میں شفافیات لانے کےلئے تمام سی ای اوز کو آن بورڈ لیاگیا ہے۔
سنٹرز پر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل ہوگا امیدوار بغیر ماسک کے کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہوسکیں ، سنیٹائزر کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹیوں کی ترتیب بنائی جائے گی، امتحان کے دنوں میں بجلی کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے گا یوپی ایس کا بھی اہتمام ہوگا تاکے بچے گرمی سے متاثر نہ ہوں ، اس امتحان میں وہاڑی ، بوریوالا اور کبیر والا کے 9سنٹر حساس ہیں جن کی خصوصی نگرانی کی جائے گی ، لفٹ ہنڈ امیدواروں کےلئے الگ سے ڈیسک بنائے جائیں گے جبکہ معذور طلبا کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ امتحان میں 22سو افراد سپروائزری سٹاف میں شامل ہیں ۔


















