Paid ad
Breaking Newsتازہ ترین

میپکو حکام نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ بارے آفیشل بیانیہ جاری کردیا

صارفین کو اضافی یونٹس ڈالنے اور زائد ریڈنگ کا بل بھجوانے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار میپکو حکام نے انکوائری رپوٹ بارے اپنا آفیشل بیانیہ جاری کیا ہے, جس میں  کہاگیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ریجن میں 37روز کی میٹرریڈنگ کی شکایات پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں ۔
میپکو کی اعلیٰ سطح پر قائم ہونے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مذہبی تہواروں اور سرکاری تعطیلات کے باعث مئی ، جولائی اور اگست2021ء کے مہینوں میں چند بیچز(Batches) کی میٹرریڈنگ مقررہ تاریخوں میں نہیں ہوسکی ۔
میپکو ریجن کے آپریشن سرکلوں کے میٹرریڈنگ سٹاف کو انتظامہ کی جانب سے اوورریڈنگ کرنے یازائد ریڈنگ ڈالنے کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں ۔
مئی2021ء کے دوران 8تا16مئی2021ء کے دوران لاک ڈائون اور عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے باعث میٹرریڈنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوئی ۔
جولائی2021ء میں 20تا22 جولائی عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات جبکہ اگست 2021ء کے دوران 18اور19اگست کو عاشورہ اور 21،22اگست کو ہفتہ اتوار کی سرکاری تعطیلات کے باعث میٹرریڈنگ کے معاملات متاثرہوئے اور میٹرریڈنگ سٹاف نے دفتری اوقات میں میٹرز کی ریڈنگ کی، تاہم میپکو انتظامیہ نے صارفین کی اووربلنگ اور دیگر نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لئے آج ہفتے کے روز ریجن بھر کے کسٹمرسروسز سنٹرز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ریجن بھر کے 40سے زائدکسٹمرسروسز سنٹرز میں صارفین کے بلوں کا جائزہ لے کر بل درست کئے جائیں گے۔ میپکو انتظامیہ نے ریجن کے تمام آپریشن ڈویژنوں میں قائم کسٹمر سروس سنٹرزکھلے رکھنے اور درخواستیں وصول کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
اگر کسی صارف کوزائد یونٹس چارج کئے جانے کی شکایت ہے تو کسٹمرسروس سنٹر تشریف لائیں اور اپنا بل ٹھیک کروالیں ۔
میپکو انتظامیہ نے یہ بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ اگر کسی صارف کو زائد یونٹس چارج کئے جانے کی شکایات بعد از تحقیقات درست ثابت ہوئیں تو ذمہ داراں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔
تحقیقاتی کمیٹی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ ایسی مذکورہ غیر یقینی /ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کوئی لائحہ عمل مرتب کریں، جس میں صارفین کی میٹرریڈنگ کے دورانئے کورائج اصولوں کے مطابق لایاجاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button