Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراد دےدیا گیا، ہاتھ ملانے پر پابندی

واس کے خلاف واپڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی

میپکو دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراد دےدیا گیا، ہاتھ ملانے پر پابندی
اگرکسی ملازمین نے اپنی بیماری کی علامات چھپائیں تواس کے خلاف واپڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش ِ نظر ملازمین اور صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کے احکامات کی روشنی میں میپکو انتظامیہ نے ریجن بھر کے تمام انتظامی افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق میپکو دفاتر میں ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرارد ے دیا گیا ہے۔

میپکو ریجن کے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاتھوں کوصابن سے باقاعدگی سے دھوئیں، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ایک دوسرے کو ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ڈیو ٹی اوقات میں غیر ضروری باہر مت نکلیں۔بخار،کھانسی اورنزلہ کے مرض میں مبتلاملازمین دفاتر میں مت آئیں۔ اگر کسی ملازم میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں تو وہ فوری طور پر کسی مستند لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ منفی آنے تک دفتر اٹینڈ نہ کرے جبکہ اگر کسی ملازم کی طرف سے کورونا علامات کو چھپانے کی کوشش کی اور Covid-19 ٹیسٹ نہ کرایا تو بعد ازاں ٹیسٹ مثبت آنے پر میپکو انتظامیہ پاکستان واپڈا ای اینڈ ڈی رولز کے تحت اس کے خلاف حقائق کو چھپانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بننے پر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام میپکو دفاتر کے داخلی راستوں پرہینڈ سینٹی ٹائزر اور ٹمپریچر چیکنگ گن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور تمام صارفین و ملازمین دفتر میں داخل ہونے سے پہلے ٹمپریچر چیکنگ اور ہینڈ سینٹی ٹائزرکا استعمال کریں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

دفاتر اور بیت الخلاء کی باقاعدہ صفائی و ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے اور متعلقہ انچارج روزانہ اس کی چیکنگ کرے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے سٹاف کو ماسک اور ڈسپوزایبل دستانے فراہم کیے جائیں اور کام کے دوران ان کا سختی سے استعمال کیا جائے۔دفاتر میں ہر قسم کی سوشل سرگرمیوں پر پابندی ہے۔میپکودفاتر اور راہداریوں میں جراثیم کش محلول کا باقاعدگی سے سپرے کی جائے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے تمام آفیسرز اور ملازمین کو جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے تاکہ مجموعی کاوشوں سے کورونا وائرس جیسی مہلک اور جان لیوا بیماری کے پھیلاؤ کو روک کر اس پر قابو پایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button