Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

میپکو شمس آباد سب ڈویژن نے آپریشن کرکے10بجلی چورپکڑ لئے۔

ایس ای ملتان سرکل انجینئر محمد منور خان اورایکسین موسی ٰپاک ڈویژن رانا محمد تنویر کی ہدایات پر ایس ڈی او شیخ ندیم کوثر کی قیادت میں میٹر انسپکٹر محمد یونس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
اس دوران شیخ دانیال‘قمر الدین‘ فاروق‘ محمد اعظم‘غلام ارتضی‘فرمان اور معین اسلم ڈائریکٹ سپلائی اور ملک عبدالغفور اورمہران میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔فرمان سسٹم قائم کرکے بجلی چوری کررہا تھا۔

اندرون شہر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں میپکو ٹیم کو مزاحمت اوربدتمیزی کا سامناکرنا پڑا۔تمام بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے پولیس کومراسلے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

ایس ڈی او شیخ ندیم کوثر کا کہناہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا‘ اس سلسلے میں کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button