Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ممتاز آباد ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

میپکو جی ایم سی ایس احسن محی الدین گیلانی نے کہا کہ لگن و ایمانداری سے کئے جانے والے کام میں اللہ پاک برکت ڈالتا ہے،میپکو فیلڈ ورکرز سیفٹی آلات کے بغیر کام نہ کریں،خدا را اپنے بوڑھے والدین و بیوی بچوں کا خیال رکھیں تمام لائنیں مکمل ارتھ کرنے اور تسلی کے بعد پول پر کام شروع کریں کیونکہ زندگی سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہے اس لئے اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ممتاز آباد ڈویژن میں سیفٹی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایل ایس اور ایل ایم بہت محنتی ہیں اور انہی کی وجہ سے ہی میپکو ترقی کررہا ہے۔

ایس ای انجینئر منور احمد نے کہا کہ یہ واپڈا کے مزدور ہی جو سخت سردی و گرمی کی پروا ہ کئے بغیر صارفین کو بجلی فراہم کررہے ہیں اگر یہ سیفٹی کو مد نظر رکھیں تو حادثات میں کافی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہا کہ کمپنی کو مزدوروں کو مزید بونس دینے چاہیے بہت سارے ایل ایس،ایل ایم ریٹائر ہوگئے ہیں کام کا بوجھ ہے،واپڈا اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد نئی بھرتیاں کرے تاکہ ورکرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

سیمینار سے رانا طیب،عزیز الرحمن،الیاس سندھو،مہر الطاف مہار،چوہدری شفاقت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں سرکل کے ایکسین رانا تنویر،ساجد حسین گوندل،وسیم اختر،ارشد منیر ڈاہا اور ایس ڈی اوز عارف سیال،چوہدری تنویر،عادل قریشی،جنید احمد،تاج محمود قمر،غلام مصطفی،احمد علی طاہر،عمران احمد،رانا رزاق،عمران لودھی،عمیر لودھی،شکیل پاشا،انصر عباس و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button