Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں بوگس بجلی بل تیار اور جمع کرانے کا انکشاف

گلبرگ سب ڈویژن کے علاقے میں ایک انڈسٹریل کنکشن کا ایک لاکھ 25ہزار روپے کا بل جاری ہوا، مگر سرکاری خزانے میں جمع 70ہزار روپے ہوئے، جبکہ بل کی قسط بھی نہیں ہوئی۔ایس ڈی او عمران شیخ نے کنکشن کٹوا کر میٹر ضبط کرلیا۔
تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ صارف نے میپکو کے ایک اہلکار کو رشوت دی، جس نے ٹمپرنگ و جعلسازی کی اور ایک لاکھ 25ہزار روپے کی بجائےکمپیوٹرائزڈ 70ہزار روپے کا بوگس بل تیار کرکے صارف کے حوالے کردیا۔میٹر اترنے پر صارف نے باقی رقم کی بھی ادائیگی کردی، لیکن ایس ڈی او عمران شیخ نے میٹر واپس دینے اور کنکشن بحال کرنے سے انکار کردیا، اور صارف سےکہا کہ جب تک بوگس بل تیار کرنے میں ملوث میپکو اہلکاروں کے نام نہیں بتاؤگے کنکشن بحال نہیں ہوگا اور تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جائےگی۔
آخری اطلاع تک ایف آئی آر کا مراسلہ پولیس کو نہیں بھجوایا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button