Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

میپکو میں کرپشن کی آماجگاہ،شعبہ جی ایس ای

ٹینڈروں میں دو نمبری کر کے بغیر میرٹ کے زاتی بنیادوں اور دولت کی چمک سے ٹھیکوں سے نوازا جاتا ھے

میپکو میں کرپشن کی آماجگاہ،شعبہ جی ایس ای

گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر اور دیگر ورکس کے ٹھیکوں کے ٹینڈروں میں دو نمبری کر کے بغیر میرٹ کے زاتی بنیادوں اور دولت کی چمک سے ٹھیکوں سے نوازا جاتا ھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ۔ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر(میپکو) کا چہیتا ھائیڈرو یونین اور چند افسران کا حمایت یافتہ جی۔ایس ای کا ٹھیکیدار شعیب ملک نے کروڑوں روپے کا پروجیکٹ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن ڈونگہ بونگہ(بہاولنگر) 2017 سے نا مکمل رکھا ھوا ھےانہیں 2017 میں گرڈ اسٹیشن کا ٹھیکہ دے کر ورک آرڈر نمبر GSE_35_38. 17 اکتوبر 2017 کو جاری کیا گیا۔۔۔گرڈ اسٹیشن کو 6 ماہ کے اندر مکمل۔کرنا تھا ۔۔۔جو کہ مارچ 2021، 4 سال میں مکمل۔نہ ھو سکا۔۔۔مکمل۔ھی۔نہ ھوا۔

میپکو آتھارٹی نے اس گرڈ اسٹیشن کے لیے زمین کی خریداری مکمل کرکے ایک کروڑ سے زائد لاگت سے۔باونڈری وال بھی مکمل۔کر دی گئ تھی۔

عرصہ 4 سال سے گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ مکمل نہ ھونے کی وجہ سے بہت سے فیڈرز پر وولٹیج کی کمی بدستور موجود ھے۔

بات یہاں تک ختم نہ ہوئی ذرائع کاکہنا ھے کہ جی۔ایس۔ای کے افسران, جی۔ایس۔ای ھائیڈرو یونیئن کے عہدے دار اور ممبر بورڈ اف ڈائریکٹر خالد مسعود خاں کی سفارش پر اسی شعیب ملک ٹھیکدار کو ملتان فاطم جناح ٹاون گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ بھی اسی کو دیا جا رھا ھے۔

ذرائع نے بتایا نیب کے ایک اعلی افیسر کی میپکو افسران اور۔ھائیڈرو یونیئن کے عہدے دار کو حراسمنٹ کرنے دباو ڈالنےپر اس ٹھیکیدار کو بستی ملوک 132 کے وی، گرڈ اسٹیشن کی مزید فاونڈیشن، 132 کے وی۔گردآسٹیشن کنٹرول روم بلڈنگ عارف والہ کا ٹھیکہ بھی دیا گیا۔

شعیب ملک ٹھیکیدار کومیپکو آتھارٹی لیٹر نمبر 2039 بتاریخ 18 دسمبر 2015کو کرپشن کی بنیاد پر بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

لیکن پھر نیب آتھارٹی کے ایک اعلی افسر کے حکم۔پر شعیب ملک کی انکوائری لیٹر نمبر 9741/ CE/M /Admn/Confd_301//15 بتاریخ۔4 جولائ 2016 کر کے میپکو اتھارٹی لیٹر نمبر 48_54 بتاریخ۔11 جولائ 2016 کو بلیک لسٹ سے ختم کر کے بحال کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button