Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں کورونا الرٹ جاری، نئے ایس اوپیز اختیار کرنے کا حکم

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کے احکامات پر میپکو انتظامیہ نے ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر میپکو ملازمین کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور ریجن بھر میں اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ میپکو کے تمام فیلڈ ورکرز دوران ڈیوٹی فیس ماسک اورہینڈ سنیٹائزر کا استعمال کریں، اور دفاتر میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے۔

اس سلسلے میں تمام دفاتر کے داخلی اور نمایاں مقامات پر ہینڈسنیٹائزر رکھے گئے ہیں، جس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ دفاتر میں مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے اور غیر ضروری اجتماعات سے گریز کیا جائے ۔
اگر کسی ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوجائے تو اسے فوراََ 14دن کیلئے قرنطینہ کر دیا جائے، اور متعلقہ آفس دو دن کیلئے سیل کر کے مکمل طور سپرے کرایا جائے۔
نزلہ، زکام اور کھانسی کے مرض میں مبتلا ملازمین دفاتر مت آئیں اورمکمل صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ کروا کر رپورٹ منفی آنے پر دفتر آئیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹرز سمیت ریجن کے تمام دفاتر کو ہر اتوار کلورین ملے پانی سے صاف کیا جائے، اور اپنی شکایات کے ازالے کیلئے آنے والے صارفین کا ٹمپریچر تھرمل گن سے چیک کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو میپکو نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ہدایات پر من وعن عمل کر نے کا حکم دیا ہے اوران ہدایات کو نظر انداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تمام ملازمین اور افسران اپنی اور اپنی فیملی کی فوری و یکسینیشن کرواکر سرٹیفکیٹ دفاتر میں جمع کروائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button