Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو نے ایک سال میں اڑھائی لاکھ کنکشن فراہم کردئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران تقریباََاڑھائی لاکھ نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان میں 2لاکھ27ہزار 535گھریلو، 15ہزار946کمرشل، 246جنرل سروس، ایک ہزار614صنعتی ،3ہزار884ٹیوب ویل اور 53دیگر کنکشنز شامل ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر ملتان سرکل میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 38763نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان سرکل میں 24411، وہاڑی سرکل میں 19598، بہاولپور سرکل میں 31479، ساہیوال سرکل میں 29839، رحیم یار خان سرکل میں 26535، مظفرگڑھ سرکل میں 47170، بہاولنگر سرکل میں 14913اور خانیوال سرکل میں 16570نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں ۔


















