Paid ad
Breaking NewsNational

میپکو نے دوسری کمپنیوں سے آنے والے افسروں کو سیٹوں پربیٹھا دیا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) انتظامیہ نے دوسری کمپنیوں سے واپس میپکو میں آنے والے چیف انجینئرز /سپریٹنڈنگ انجینئرز/ڈائریکٹرز کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر چیف انجینئر ناصر ایاز خان گورمانی کو چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو اور اللہ یار خان کو چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو تعینات کیاگیاہے۔
انجینئر خالد نذیر کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل،انجینئر جام گل محمد زاہد کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل، انجینئر محمد رفیق کنول کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل،انجینئر نور الحسن ڈوگر کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل،انجینئر ملک اشفاق احمد اعوان کو منیجر ایم اینڈ ٹی IIمیپکو ملتان، انجینئر عبدالرحمن کو پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو، انجینئر سید شوکت حسین بخاری کو منیجر سیفٹی میپکو، انجینئر محمد اقبال خان نے ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن میپکو، انجینئر محمد اکرم سیال کو ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ)پی ایم یو، سید مغیث محی الدین کو ڈائریکٹر (پلاننگ شیڈولنگ اینڈ کوآرڈی نیشن) پی ایم یو میپکو، انجینئر محمد شہزاد راعی کو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن میپکو، انجینئر سیف اللہ سرانی کو ڈائریکٹر انجینئرنگ اور انجینئر محمد اصغر خان گھلو کو ڈائریکٹر ٹی اینڈ جی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button