Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو نے صنعتی صارفین سے2 ارب 66کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرلی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں ماہ کے دوران 10751صنعتی صارفین سے2ارب 66کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرلی۔
33لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 45کنکشنز منقطع کردئیے۔یکم تا23اپریل 2021ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں بیچ نمبر 27کے 2585صنعتی صارفین سے بلنگ کی مد میں 57کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
جبکہ ڈی جی خان سرکل میں 773صارفین سے 18کروڑ78لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 727انڈسٹریل صارفین سے 16کروڑ49لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 1173صنعتی صارفین سے 28کروڑ45لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 1642صارفین سے 71کروڑ17لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 1580صارفین سے32کروڑ39لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 1037انڈسٹریل صارفین سے 16کروڑ20لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 538صنعتی صارفین سے13کروڑروپے اور خانیوال سرکل میں 696صارفین سے 12کروڑ69لاکھ روپے وصول کئے گئے۔


















