Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے 1525میٹرز کا اجراء کردیا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے جون 2021ء میں جلنے اور خراب ہونے والے تھری فیز میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1525میٹرز کا اجراء کردیاہے۔
ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکو محمد صدیق کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کو تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں ، اور ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے تبدیلی کا عمل شروع کریں، اور رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔
میپکو ملتان سرکل کو 219، ڈی جی خان سرکل کو 237، وہاڑی سرکل کو 269، بہاولپورسرکل کو 226، خانیوال سرکل کو 165، ساہیوال سرکل کو 164، رحیم یار خان سرکل کو 108اور مظفرگڑھ سرکل کو 137 تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button