میپکو نے 36ہزار180سنگل فیز میٹرز جاری کردئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے زیر التواء گھریلو کنکشنز کی تنصیب کے لئے 36ہزار180سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں۔
یہ میٹرز صارفین کو ہر سب ڈویژن میں ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کے لحاظ سے بنائی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق فراہم کئے جائیں گے۔
کمرشل کیٹگری میں میپکو ریجن میں فروری2021ء کے اختتام تک تمام کنکشنز نصب کئے جاچکے ہیں۔
مارچ2021ء میں کمرشل کیٹگری میں ڈیمانڈنوٹسز جمع کروانے والے صارفین کے لئے 2082سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
مجموعی طورپر 39ہزار میٹرز کی تنصیب کے لئے تین لاکھ90ہزار میٹر تار بھی فیلڈ دفاتر کو جاری کردی گئی ہے۔
4سے6ماہ اور اس سے زائد عرصہ سے ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے ملتان سرکل کے گھریلو صارفین کو5730سنگل فیز میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو3530سنگل فیز میٹرز، وہاڑی سرکل کو3630 سنگل فیزمیٹرز، بہاولپور سرکل کو4580 سنگل فیز میٹرز، ساہیوال سرکل کو3000سنگل فیز میٹرز، رحیم یار خان سرکل کو4840سنگل فیز میٹرز، مظفرگڑھ سرکل کو5560سنگل فیز میٹرز،بہاولنگر سرکل کو1010سنگل فیز میٹرزاورخانیوال سرکل کو4300سنگل فیز میٹرزجاری کئے گئے ہیں۔


















