Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو واپڈا ٹاون سب ڈویژن کی سینئر کلرک کی جعل سازی پکڑی گئی

میپکو واپڈا ٹاون سب ڈویژن کی سینئر کلرک دوسری شادی کرنے کے باوجود جعل سازی سے مرحوم شوہر کی پنشن اور مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ ایکسین موسیٰ پاک میپکو ڈویژن کو ایف آئی اے اہلکار جمیل الرحمان سے دھمکیاں دلانے،دھوکہ دہی کرنے اور فراڈ کرنے کے الزامات پر معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میپکو واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن میں تعینات سینئر کلرک عظمیٰ محمود لائن مین I شفقت محمود کی بیوہ ہے۔ شوہر کے انتقال پر سرکاری ملازمت حاصل کی اور شوہر کے تمام واجبات‘ گریجویٹی کی رقم حاصل کرلی ، اور مبینہ طور پر ہائیڈرو یونین کے سب ڈویژن چیئرمین عمران بشیر سے خفیہ طورپر شادی رچالی ، جس نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤن فیز II میں آؤٹ آف ٹرن فلیٹ ڈی فور (D-4) الاٹ کروا دیا، جبکہ کنٹریکٹ ملازم کو سرکاری رہائش الاٹ نہیں ہوسکتی ہے۔
یونین چیئرمین کی سرپرستی کے باعث میپکو اتھارٹی نے لیٹر نمبر 8939-46/CEO/MEPCO/AG-84/ACE نے فلیٹ کی غیر قانونی اور آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ کی۔
یونین چیئرمین عمران بشیر کی پہلی بیوی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو دی گئی درخواست میں عظمیٰ محمودد کی عمران بشیر سے دوسری شادی اور سرکاری مراعات کی غیرقانونی وصولی کی نشاندہی کی تھی۔ اس نشاندہی پر عظمیٰ محمود کو شفقت محمود لائن مین I کی پنشن کی فراہمی روک دی گئی تھی۔
ایف آئی اے اہکار جمیل الرحمان نے گزشتہ کئی دنوں سے ایکسین موسیٰ پاک کو پنشن کی رقم کی یکمشت ادائیگی کےلئے دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا ، جبکہ خاتون کلرک نے ایکسین سمیت افسروں اور ملازمین کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کیاہوا تھا جس پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button