میپکو وہاڑی: 8 ملازمین کو سنرائیں سنادی گئیں

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 اہلکاروں کو الزامات ثابت ہونے پر سزائیں سُنادی ہیں ۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کیسزکا فیصلہ سناتے ہوئے ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIعلی شان کے موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی کردی ہے ۔ ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے میٹرریڈر /قائمقام میٹرانسپکٹرفیاض احمد ، فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے میٹرریڈر /قائمقام میٹرانسپکٹر رستم علی کے موجوہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی کی ہے ۔ ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹII صفدر امام اور لائن سپریٹنڈنٹ IIغلا م مصطفی کی ایک،ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ۔
ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ قاضی محمد عاصم کی ایک کیس میں ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے جبکہ دوسرے کیس میں ایک سال کے لئے ایک سالانہ ترقی روک دی ہے ۔ ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن میلسی کے میٹرانسپکٹر/میٹر ریڈر فیاض احمد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ۔




















