Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو ٹیموں کی ایک دن کی کارروائی ،ایک لاکھ54ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لا کھ روپے جرمانہ عائد

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 83بجلی چورپکڑلئے۔
ایک لاکھ54ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لا کھ روپے جرمانہ عائد،ایک مقدمہ درج۔
ملتان شہر میں 30 اپریل2021ء کو 22صارفین کو525912روپے جرمانہ عائدکیا گیا،اور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
ڈی جی خان میں 20صارفین کو763102روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 6صارفین کو403353روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 8 بجلی چوروں کو116291روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 12صارفین کو253000روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں 9صارفین کو158000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر میں 2بجلی چوروں کو60000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال میں 4بجلی چورو ں کو125580روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


















