Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردئے ، افسر عملے کےخلاف کارروائی کرسکیں گے

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے جنرل منیجرز /چیف انجینئرز کو مختلف شعبوں کی مالی اور انتظامی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، اور افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لئے اختیارات بھی دے دئیے ہیں ۔
جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد یعقوب شیخ کو شعبہ(او اینڈ ایم )ڈسٹری بیوشن، چیف انجینئر (او اینڈ ایم )ٹی اینڈ جی ، سول ورکس، ریجنل شکایات سنٹر، پاور کنٹرول سنٹر(لوڈمینجمنٹ)، ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس ، آپریشن سرکلوں خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ ، ریجنل ٹریننگ سنٹر اور گرڈسسٹم آپریشنز کے گریڈ 18 کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی اور دیگر امور کے اختیارات سونپے گئے ہیں ۔
جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئررئیس عبدالاحد کو چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ)، سٹریجیٹک پلانر، ڈویلپمنٹ (پی ایم یو)، میٹریل مینجمنٹ ، شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن، پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن، گرڈسسٹم کنسٹرکشن، آپریشن سرکلوں ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ، رحیم یار خان ، بہاولنگر اور ساہیوال سرکلوں کے مالی اور انتظامی امور اور بنیادی سکیل 18کے افسران کے خلاف کاروائی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
جنرل منیجر کسٹمرسروسز انجینئر نوازندیم گجر کو کمرشل، آئی ٹی، مارکیٹنگ، ٹیرف اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ، ایم اینڈ ایس، ایم اینڈ ٹی I،II، سیفٹی، تمام آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی کمرشل منیجرز، شعبہ فنانس اور آڈٹ کے امور اور گریڈ 18کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنیکا اختیار دیاگیاہے ۔
چیف انجینئر ا( واینڈ ایم )ٹی اینڈ جی (سرکل مانیٹر) کو جی ایس او سرکلوں، ملتان /ساہیوال اور مظفرگڑھ سرکلوں کے گریڈ 17، چیف انجینئر (ا واینڈ ایم ) ڈسٹری بیوشن (سرکل مانیٹر) کو ریجنل ٹریننگ سنٹر، سرکل ٹریننگ سنٹر ، شٹ ڈائون، مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصولی ، ملتان میں 500کلومیٹر ایئر بنڈل کیبل (ABC) کی تنصیب،ورکشاپس کے ٹیکنیکل سٹاف، آپریشن سرکلوں خانیوال اور وہاڑی ، چیف سٹریجیٹک پلانر (سرکل مانیٹر) کو سٹریجیٹک پلانر ڈائریکٹوریٹ اور آپریشن سرکلوں بہاولپور اور ڈی جی خان ، چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ ) پی ایم یو کو پروکیورمنٹ (پی ایم یو)، پلاننگ اینڈ شیڈولنگ، پراجیکٹ فنانسنگ، جی ایس سی، کنسٹرکشن، آپریشن سرکلوں ساہیوال اور بہاولنگر، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ (پی اینڈ ای) سرکل کو مانیٹر کو پی اینڈ ڈائریکٹوریٹ ، میٹریل مینجمنٹ /پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن ،آپریشن سرکلوں ملتان اور رحیم یار خان کے مالی وانتظامی امور اور گریڈ 17 تک افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے اختیارات دئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button