میپکو چیف کی کھلی کچہری،67 صارفین کی سنی گئی

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے زیر انتظام 13اضلاع میں صارفین کو بجلی کی بہترین اور بلا تعطل کمپنی کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر کہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ صارفین بجلی شکایات ایک فون کال کے ذریعے گھر بیٹھے حل ہو سکیں۔
اس سلسلے میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118اور ٹول فری نمبر0800-63726صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال کے باوجود میپکو کے جفاکش کارکن آندھی، طوفان اور بارش کے موسم میں بھی فیلڈ/گرڈز پر بجلی کی فراہمی کے لئے متحرک ہیں۔ ای۔کچہری کے دوران ریجن بھرسے 67صارفین نے میپکو چیف کو مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ٹرانسفارمرز کی اوورلوڈنگ،کھمبوں کی تبدیلی،میٹروں کی تبدیلی،نئے کنکشنز کے اجراء اوروولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا، جنہیں سُن کر انہوں نے موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔


















