Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کا ایک ماہ میں 2لاکھ75ہزار728صارفین کی شکایات کا ازالہ کرکے ریلیف دینے کا دعویٰ

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی جانب سے کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) کے تحت صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجارہاہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

یکم جون2019ء سے 3مئی2021ء کے دوران میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 2لاکھ76ہزار232صارفین نے بجلی سے متعلق شکایات کیں ان میں سے 2لاکھ75ہزار728صارفین کی شکایات کا ازالہ کرکے ریلیف دیاگیا۔

سی سی ایم ایس کے تحت درج ہونے والی شکایات کے ازالے کی شرح 99فیصد سے زائد رہی ہے جس پر آپریشن سرکلوں کے شکایات سنٹرز، کسٹمرسروسز سنٹرز کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل ستائش قراردی گئی ہے۔

کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی سمری کے مطابق 23مہینوں کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 82ہزار908صارفین نے شکایات درج کروائیں ان میں سے82ہزار784صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ کیاگیا جبکہ بقایا124شکایات پر کام جاری ہے۔

ڈی جی خان سرکل میں 42ہزار749صارفین کی شکایات کا ازالہ کیاگیا، جبکہ 46درخواستیں التواء میں ہیں۔

وہاڑی سرکل میں 17ہزار504شکایات کا ازالہ کیاگیا اور 30شکایات پر کام جاری ہے۔

بہاولپور سرکل میں 30ہزار473صارفین کی شکایات کا ازالہ کیاگیا اور 39شکایات پر کام کیاجارہاہے۔

ساہیوال سرکل میں 23ہزار72صارفین کی شکایات رفع کی گئیں جبکہ 53شکایات پر تیزی سے کام جاری ہے۔

رحیم یار خان سرکل میں 31ہزاردرخواستیں نمٹائی گئیں اور 74شکایات کا ازالہ کیاجارہاہے۔

مظفرگڑھ سرکل میں 20ہزار89درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ازالہ کیاگیا اورصرف27درخواستوں پر کام جاری ہے۔

بہاولنگر سرکل میں 11ہزار72صارفین کی شکایات کا ازالہ کیاگیا اور 66صارفین کی شکایات پر کام جاری ہے۔

خانیوال سرکل میں 16ہزار980صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیاگیا اور45شکایات پر کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button